اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے سوئٹزر لینڈ میں مقیم ایرانی شہریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایران استعماری طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکائےگا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز سوئٹزر لینڈ کے دورے پر پہنچنے کے بعد اپنے سوئس ہم منصب الین برسر سے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے صدرنے اپنے سوئس ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں تناؤ یا کشیدگی کے آغاز کے لئے ہرگز پہل نہیں کرے گا.
صدر روحانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے اسی لیے دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لیے موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں.
حسن روحانی نے ایران اور سوئیٹزرلینڈ کے درمیان دوستانہ اور قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لیے ایک اچھا موقع ہے ۔
حسن روحانی نے جوہری معاہدے کو چند فریقی اور بین الاقوامی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنے وعدوں کا پابند نہیں ہے.
اس موقع میں سوئٹزر لینڈ کے صدر نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی لہذا تمام فریقوں کو چاہئے کہ اس معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں.
صدر روحانی نے سوئٹزر لینڈ میں مقیم ایرانی شہریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم ایرانی ملک کے سرمایہ ہیں۔
حسن روحانی نے ایرانی شہریوں کو یقین دلایا کہ ایران کسی بھی صورت میں استعماری طاقتوں کے سامنے سرنہیں جھکائے گا۔
ایرانی صدر سوئٹزر لینڈ کے بعد آسٹریا جائیں گے.
.......
/169